علمی سپاٹ! لیچی کا پھل لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کےلیے بہت فائدہ مند ہوتاہے یہ نہ صرف گرمیوں کےموسم میں اس پھل کو شوق سے کھایا جاتا ہے ۔ بلکہ اس کاجوس بھی بنا کر پیا جاتا ہے۔ بہت سارے بیوٹی پروڈکٹس میں اس پھل کو شامل کیاجاتا ہے۔ اس کو کھانے سے ہمیں صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کے فائدے بھی ملتے ہیں۔ اس پھل سے آپ صحت مند ہاضمہ حاصل کرنے کےعلاوہ بلڈ سرکلویشن کو بہتر بناسکتے ہیں۔
اور اپنے قوت مدافعت کو بھی برقرار بنا سکتے ہیں۔ چہرے پر پڑنے والی جھریوں اور داغ دھبوں سے بچا جا سکتا ہے۔ یہ وزن کو کم کرنے ، ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد گار ہے۔ آج آپ کو الیچی کھانے سے ملنے والے ہیلتھی فائدوں کے بارے میں بتائیں گے۔ ہاضمہ: الیچی آپ کےنظام ہاضمہ کو صحت مندرکھتی ہے۔ اس کےا ڈائیٹری فائبر ز کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔آپ کے باؤل موومنٹ میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ اور نظام ہاضمہ سے متعلق ہونے والی بیماریوں سے آپ کو محفوظ رکھتی ہے۔ اس کےلیے آپ روزانہ کی غذا میں چار سے پانچ الیچی کو کھانے کی عادت بنالیں۔ تاکہ آپ اپنے نظام ہاضمہ کو بہتر بنا سکیں۔ ہائی بلڈ پریشر: جو لو گ ہائی بلڈ پریشرکا شکار ہیں ۔ ان کےلیے یہ پھل بہت فائدہ مندہے۔ اس کے اندر پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو
کہ ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے کے لیے مفید ہوتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کےمریضوں کو الیچی کھانے کا مشورہ دیاجاتا ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔قوت مدافعت کو بڑھانا: ہمارے جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے میں ہماری قوت مدافعت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ الیچی کے اندر وٹامن سی ، زنک اور ایسکروبک ایسڈ کی مفید مقدار پائی جاتی ہے۔ جو کہ آپ کے جسم میں بیماریوں کو پیدار کرنے والے ٹاکسنز کو مارتی ہے۔ جس سے پوری باڈی کی ڈی ٹاکسی فیکشن کی جاتی ہے۔ آپ ایک دن میں چار سے پانچ الیچی کھانے سے اپنے امیون سسٹم کو بوسٹ کرسکتےہیں۔وزن کو کم کرنا: وزن کم کرنے کے لیے الیچی بہت مفید ہے۔ خاص طور پر گرمیوں میں وزن کم کرنے کے لیے الیچی کو کھایاجاتا ہے۔ اسکے اندر کیلوریز کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لیے وزن کم
کرنے کے لیے روزانہ کی غذا میں الیچی کا استعمال کریں۔ ہڈیوں کومضبوط بنانا: ہڈیوں کو مضبوط اور ہیلتھی رکھنے کےلیے اس کااستعمال بہت مفید ہے۔ کیونکہ ان میں کیلشیم ، وٹامن سی اور ہیلتھی بونز کو پروموٹ کرنےوالے ضروری نیوٹرینٹس بھرپو ر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔جن میں میگنیشیم ، فاسفورس، آئرن اور کاپر یہ تمام نیوٹرینٹس آپ کی ہڈیوں میں کیلشیم کو جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتےہیں۔ جس سے ہیلتھی بونز کو پروموٹ کیا جاسکتاہے۔ صحتمند جلد: سکن کوصحتمندر کھنےکےلیے وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈ ینٹس سے بھرپور پھل کھانا بہت ضروری ہے۔ زیادہ تر سکن پر جھریوں کا مسئلہ اور چھائیوں کامسئلہ وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس کی کمی کی وجہ سے ہوتاہے۔ ہیلتھی سکن پانے کےلیے اور جھریوں سے نجات پانے کےلیے الیچی کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔
Leave a Comment