اس تحریر میں ایک ایسا عمل جس کے حوالے سے نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص اللہ کے ان اسماء کے ذریعے سے دعا مانگے گا تو انشاء اللہ جب مانگے گا اللہ اس کو ضرور بضرور عطا فرمائیں گے پیش کیا جارہا ہے ۔حضور ﷺ نے فرمایا کہ ان اسماء کے ذریعے جب بھی انسان مانگے گا تو اللہ اس کوضرور بہ ضرور عطافرمائیں گے یہ ترمذی اور ابو داؤد شریف کی حدیث ہے۔اس لئے آ ج کا وظیفہ بہت ہی خاص ہے ۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کا ایک اسم ہے جس کی صرف اور صرف آپ نے ایک تسبیح کسی بھی دن کر لینی ہے آپ یہ عمل کریں گے۔
تو انشاء اللہ آپ کا پورا سال اللہ کے حکم سے امن و سلامتی کے ساتھ گزرے گا عزت و سرفرازی کے ساتھ گزرے گا جوبھی اللہ سے مانگیں گے اللہ عطا فرمائیں گے اس کا پڑھنے والا کبھی بھوکا نہیں رہے گا بہت ہی خوبصورت ساعمل ہے ۔جس کی صرف اور صرف ایک تسبیح کرنی ہے ایسا پیارا نام ہے جس کے حوالے سے ایک حدیث مبارکہ بھی موجود ہے حضورﷺ نے ایک صحابی کو اس طرح دعا مانگتے ہوئے سنا توآپﷺ نے اس کے جواب میں فرمایا کہ یہ اسم اعظم ہے اور اس کے ذریعہ سے جب بھی دعا کی جائے گی تو ا للہ ضرور عطا فرمائیں گے وہ نام اَلاَحَدُالصَّمَد ہے یااحد الصمد بھی کہہ سکتے ہیں یا احد الصمد اگر کہیں گے تو یہ زیادہ طاقتور ہوجائے گا کیونکہ کسی بھی اللہ کے نام کے ساتھ جب ہم یا والی صفت لگا دیتے ہیں تو اس کی طاقت زیادہ ہوجاتی ہے ۔ ایک تسبیح اس کی کرنی ہے۔آپ نے اس سال میں کسی بھی دن 1000 مرتبہ اس اسم کو پڑھناہے ۔
درود پاک پڑھ کر جائے نماز بچھائیے اور درود شریف پڑھ کر تین مرتبہ اور سجدے کی حالت میںصبح کے وقت جببھی وقت ہو کیونکہ ذکر کے لئے کوئی اوقات مقرر نہیں کئے گئے ہیں ۔سجدے کی حالت میں ہاتھ میں تسبیح رکھ کر ایک سو ایک مرتبہ اس اسم کا ورد کرنا ہے اور سجدے کی حالت میں ہی اللہ سے اپنی اس حاجت کے لئے اس پریشانی کے لئے طلب کرنا ہے اور اللہ سے دعا کرنی ہے کہ یا پاک پروردگا ر بے شک ہر چیز آپ کی پیدا کرد ہ ہے آپ جس چیز کو چاہتے ہیں حکم فرمادیتے ہیں آپ میرے لئے اگر مشکلات ہیں تو اس سال آنے والی تمام تر مشکلات سے مجھے چھٹکارا دیجئے میرے رزق کے حوالے سے میرے مدد گار ہوجائیے۔ اور مریضوں کو تندرستی عطا فرمایئے کیونکہ اس کے حوالہ سے حدیث مبارکہ یہی ہے کہ انشاء اللہ جب بھی جو بھی مانگیں گے اللہ عطا فرمائیں گےآپ نے اللہ سے پوری سال کے لئے امن اور سلامتی کا سوال کرنا ہے
اس کے حوالے سے فرمایا جاتا ہے کہ جو کوئی شخص اس کو اللہ کے اس نام کو یا احد الصمد کو پڑھے گا تو اللہ اس کے دل سے مخلوق کی محبت کا خوف نکال دے گا ایک عجیب و غریب سے کیفیت انسان کی پیداہوتی ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر انسانوں کی محبت میں جب پڑجاتا ہے تو اللہ انسان کو اسی چیز میں آزمانا شروع کردیتے ہیں ۔انشاء اللہ جب آپ یہ اسم پڑھیں گے تو اللہ آپ کو مخلوق کی محبت کی جدائی کے خوف سے نکال دیں گے ۔ اللہ آپ کو اسی چیز سے محبت پیدا کروائیں گےجو آپ کو حاصل ہوگی جو آپ کو ملے گی خواہ وہ مال کی ہو خواہ وہ کسی انسان سے آپ کی محبت ہو تو انشاء اللہ جدائی نہیں آئی گیآپ کے درمیان میں اس محبت کے حوالے سے اور اس حوالے سے کہ جس شخص کی اولاد نہ ہو تو اگر وہ اس اسم کو اس طرح سے پڑھے جس طرح بتایا گیا ہے تو اللہ تعالی اسکو اولاد صالحہ عطا فرمائیں گے
اس کے علاوہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو اس طرح سے دعا کرتے ہوئے سنا اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنِّی اُشْھِدُکَ اَنَّکَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِی لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَکُنْ لَکَ کُفُوًا اَحَد. ۔ احد الصمد کا لفظ بھی اس میں استعمال ہوا جس کو اسم اعظم قرار دیا گیا ہے تو نبی ﷺ نے جب اس شخص کو اس طرح سے دعا مانگتے ہوئے سنا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اس شخص نے اللہ تعالیٰ سے اس اسم اعظم کے ذریعہ سے دعا کی ہے کہ جس کے ذریعے سے جب مانگا جاتا ہے تو اللہ عطا فرما دیتے ہیںاور احدالصمد کا معنی ایک اکیلا اپنی ذات و صفات میں یکتا ہر چیز سے بے نیاز تو انشاء اللہ جو انسان اس کو پڑھے گا اللہ اس کو ظالم کے ظلم سے بچا کر رکھیں گے عزت و سرفرازی عطافرمائیں گے بیمار کو شفا عطا فرمائیں اور عافیت والی زندگی عطا فرمائیں گے جو کوئی انسان اس کو اس نیت سے پڑھے کہ اللہ اس میں نیکی کی خصلت پیدافرمائیں گناہوں سے دوری ہوجائےتو انشاء اللہ اللہ تعالیٰ اس کو فرشتہ خصلت بنادیں گے
اس کے اندر نیکی کا رجحان پیدا ہوجائے گا۔سجدے کی حالت میں اس کو پڑھنے سے اس کا سب سے بڑا فائدہ جو اکابرین نے ذکر کیا ہے وہ یہ ہے کہ اس اسم کو پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ ظاہری و باطنی سچائی نصیب ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کسی ظالم کے ہاتھ سے اس انسان کو گرفتار نہیں کروائیں گےکسی ظالم کی اتنی ہمت نہیں ہوگی کہ اس کی عزت کو اچھالے کسی ظالم کی اتنی ہمت نہیں ہو گی کہ اس کے خلاف پراپیگنڈہ کرے۔ اس عمل کو باوضو حالت میں ہی کریں باوضو حالت میں ہی سجدہ میں اور اس اسم کو پڑھیں اللہ کے حکم سے مخلوق کے حکم سے بے نیاز کردیں گے ۔اللہ ہر چیز پر قادر ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو مخلوق سے بے نیاز کردیں گے اور اس اسم کو پڑھنے والے کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ اس میں آثار صمدانی ظاہر ہونا شروع ہوجانا شروع ہوجاتے ہیں اور اس کو پڑھنے والا کبھی بھی بھوکا نہیں رہے گا کوئی ایسی حاجت نہیں ہوگی جو آپ کی پوری نہ ہو۔پریشانیاں دور ہوں گی عزت و سرفرازی ملے گی ۔بیماری سے شفاء ملے گی۔گناہوں کی بخشش ہوگی۔گناہوں کی دلدل سے نکل آئیں اور نیکی طرف آجائیں گے اور جو انسان اس کو مشکلات میں پڑھے تو تمام مشکلات حل ہوجائیں گی۔شکریہ
Leave a Comment