ایک نسخہ آپ کو بتاتے ہیں۔ جن کے دانت ہلتے ہوں ، جن کے دانت میں درد ہوں۔ جن کے مسوڑھے پائیلوریا کی کیفیت ہوان کے لیے کمال کی چیز ہے۔ جو لوگ برش نہیں کرتے ، مسواک نہیں کرتے منجھن نہیں کرتے ۔ ان کے مسوڑھوں کے نیچے پلاک بن جاتا ہے۔ ان کی جگہ ایک میل کی تہہ جم جاتی ہے. جس کی وجہ سے پہلے جراثیم بن جاتے ہیں۔ پھر سڑ ند پیدا ہوتی ہے۔ پھر پیپ پید ا ہوتی ہے۔
منہ سے بدبو کی کیفیت ہوتی ہے۔ اور مسوڑھے دانتوں کو چھوڑ جاتے ہیں۔ اور دانت ہلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ صرف صفائی نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ نبی پاک ﷺ جتنی بھی پانچ وقت کی نماز پڑھتے تو سب سے پہلے اپنے دانتوں کو صا ف کرتے اور صبح اٹھتے ہی پہلے اپنے دانتوں کو صاف کیا کرتے تھے ۔وہ پہلے پاکی کرتے تھے مسواک کرتے تھے۔ اور آج ہم نے مسواک چھوڑ دیا ہے۔ دانت صاف کرنے چھوڑ دیے۔ اور نتیجتاً ہم نے بے شمار بیماریوں کو دعوت دے دی ہے ۔آپ کو نسخہ بتاتے ہیں.آپ کو چیزیں بتاتے ہیں اس کو بنانے کےلیے صرف تین اجزاء ہیں۔ جو پہلا اجزاء ہے وہ نوشادرٹھیکری ہے۔ یہ آپ کو پنسا ر سے آسانی سے مل جائے گی۔ اس کے بعد جو دوسراجزاء ہے وہ پھٹکڑی سفید ہے۔
یہ چوڑے کی شکل میں ملتی ہے۔ لیکن اس کی ڈلی لے لیں۔ اب جو آخری اجزاء ہے وہ ہیرا کسیس ہے۔ یہ پنسا ر سے آپ کو آسانی سے مل جائے گی۔ آپ نے ا ن کی مقدار میں نوشاد ٹھیکری پچاس گرام لے لیں۔ اس کو آپ نے باریک پیس لینا ہے۔ اوراس کو کپڑے چھان لینا ہے۔ اس کے بعدپھٹکڑی سفید کہیل کر لینا ہے۔ کہیل کرنےکا پوچھیں گے کس طرح کرنا ہے آپ لوہے کی کڑاہی لے لیں۔ اس میں رکھ لیں۔.آپ نے تیز آنچ پر رکھنا ہے۔ یہ پہلے پانی کی طرح ہوتی ہےاس کے بعد پتاشے کی طرح یا برف کی طرح کہیل جاتی ہے۔ جس طرح مکئی کا پھولنا ہوتا ہے جس طرح پوپ کارن ہوتے ہیں۔ اس طرح بڑا سا پتا شا بن جاتا ہے اس کو آپ نے باریک کرلینا ہے۔ اور کپڑے چھان لینا ہے۔ ہیرا کسیس کو کوٹ کر اور کپڑا چھان کرلینا ہے۔
تینوں چیزوں کا سفو ف کرکے رکھ لیں۔ اب تکڑی کے ساتھ ان چیزوں کو برابر مقدار میں تولنا ہے۔ مثال کے طور پچاس گرام نوشادر ٹھیکری کا ، پچاس گرام کہیل ہوئی پھٹکڑی کا پاؤڈر اور پچا س گرام ہیرا کسیس کا لینا ہے۔ اب آپ کے پاس تین چیزوں کاپاؤڈر ایک سو پچاس گرام ہوجائے گا۔ ان کو مکس کرکے ائیر ٹائیٹ جار میں رکھنا ہے۔ کسی شیشے یا پلاسٹک کے جار میں رکھنا ہے کسی دھاتی چیز میں نہیں رکھناہے۔ یہ آپ کا سفوف تیا ر ہوگیا ہے۔ جس کو داڑ میں درد ہو یا دانت میں درد ہو تو چٹکی بھر کر” بسم اللہ” پڑھ کر جہاں کھوڑ ہو اس میں بھر دیں ۔ یا مسوڑھے کے اوپر لگا دیں۔ اس کو مسلنا نہیں ہے۔ اس کو صرف لگانا ہے۔ تھوڑی دیر کے بعد اللہ نے چاہا ، دانت کا درد اور دانت کا داڑ ٹھیک ہوجائے گا۔ جن کے دانت ہلتے ہیں۔
دن میں ایک مرتبہ کم ازکم دانتوں کو صاف کریں ۔ چاہے برش کرتے ہیں یا مسواک کرتے ہیں۔ اس کے بعد مسوڑھوں کےاوپر لگانا ہے۔ مسلنا نہیں ہے ۔ منہ ڈھیلا کردیں۔ منہ سے کچھ پانی نکلتاہے تین سے چار منٹ کے بعد کلی کر لیں۔ ایک بات یا درکھیں ! کہ جن کےمنہ میں چھالے ہوں ، زخم ہوں وہ نہ لگائیں ورنہ ان کو نقصان پہنچے گا۔ اس سے جلن ہوگی۔ اور مسوڑھوں کےاوپر دن میں ایک مرتبہ لگائیں ۔ ہفتے بھر استعمال کرلیں۔ آپ کے دانت اتنے مضبوط ہوجائیں گے کہ کسی نے ہتھوڑے کےساتھ ٹھوک دیے ہیں۔
Leave a Comment