کینسر کی 5 ابتدائی انتباہی علامات

کینسر

کائنات نیوز! کیا آپ کو کینسر ہے ؟ اگر کوئی یہ سوال پوچھے تو اس کا جواب آپ کیسے دیں گے ؟یقینا یہی کہ ہم کوئی ڈاکٹر تھوڑی ہیں جو یہ بتاسکیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ 70 سے 80 فیصد افراد کینسر کا خطرہ ظاہر کرتی اہم علامات کو نظرانداز کردیتے ہیں۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آئی۔کینسر ریسرچ یوکے کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگ کینسر کی چھپی ہوئی

علامات کو اس ڈر سے نظر انداز کردیتے ہیں کہ ڈاکٹر یا ان کا وقت ضائع نہ ہو۔تحقیق میں کینسر کی ابتدائی انتباہی علامات کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو یہ ہیں۔ مسلسل کھانسی یا گلے کا بیٹھ جانا، کوئی گلٹی، ہیضہ یا قبض۔ جسمانی وزن میں بغیر وجہ کے کمی یا ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہورہا ہو۔ قے، پیشاب یا فضلے میں خون کا آنا، خواتین کے مخصوص ایام میں جریان خون۔ ٹوائیلٹ جاکر حوائج ضروریہ کے دوران یہ احساس کہ پیٹ پوری طرح خالی نہیں ہوا۔ عجیب شکل کے مسے وغیرہ۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 50 فیصد سے زائد برطانوی عوام کو کم از کم ایسی ایک انتباہی علامات جیسے مسلسل کھانسی، ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہو یا گلٹی وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے مگر صرف دو فیصد ہی خیال کرتے ہیں کہ ایسا کینسر کے باعث ہوسکتا ہے۔

محققین کے مطابق ہم لوگوں کو یہی مشورہ دے سکتے ہیں کہ اگر انہیں شبہ ہو تو بغیر کسی ڈر کے اپنا معائنہ کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اکثر یہ علامات کینسر کے باعث سامنے نہیں آتیں تاہم اگر آپ میں اس مرض کی جلد تشخیص ہوجائے تو علاج میں زیادہ آسانی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں! تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی کا شوہر سے انوکھا انتقام آپکے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائینگے

اپنی رائے کا اظہار کریں