مہوش حیات نے کونسا کام زندگی میں پہلی بار کیا ہے؟جانیں

کائنات نیوز! معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے زندگی میں پہلی بار درخت سے چیری توڑ کر کھالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسکردو میں موجود ہیں اور چیری کے درخت سے مزیدار اور تازہ چیری توڑ کر کھارہی ہیں۔مہوش حیات نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’

میں نے زندگی میں پہلی بار درخت سے براہِ راست چیری توڑ کر کھائی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ’یقین کریں، یہ تمام چیری بہت مزیدار،میٹھی اور تازہ تھیں اور میں خود کو انہیں کھانے سے روک نہ سکی۔اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے اس درخت کی تمام چیریز کھالی ہیں۔مہوش حیات نے چیری کے ذائقے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’درخت کی تمام چیریز کھانے پر مجھے قصوروار ٹھہرانا غلط ہے۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو صرف 20 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ ان دنوں مہوش حیات پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیر سپاٹے کررہی ہیں جس کی تصویریں وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتی نظر آتی ہیں

میں نابینا ہوں اور جوس بیچتا ہوں، لیکن پولیس والے مجھے ۔۔ مُراد علی شاہ نے نابینا شخص کی

  ہمارے معاشرے میں غربت اور جرائم اس وقت کم ہوں گے جب ہر شخص حلال رزق کمانے کے بارے میں سوچے گا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ حلال رزق کمانے والوں کو یہ دنیا سکون سے کام کرنے نہیں دیتی۔ بالکل ایسی ہی ایک مثال کراچی کے علاقے طارق روڈ پر واقع قبرستان کے قریب کولڈرنک کارنر پر بیٹھے ہوئے نابینا شخص کی ہے جو حلال رزق کمانے کے لئے کولڈرنک بیچتا ہے،مگر لوگ انہیں بھی تنگ کرتے ہیں۔وزیرِاعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاہ کل شہرِ کراچی کے دورے پر نکلے،جہاں وہ طارق روڈ پر واقع قبرستان کے قریب کولڈرنک کارنر پر رُکے، انہوں نے دیکھا کہ وہاں ایک ضعیف بابا کولڈرنک بیچ رہے ہیں، وہیں ان کے پیچھے ایک بورڈ لگا ہوا تھا، جس پر لکھا ہوا ہے کہ :” میری وزیرِاعلیٰ سندھ سے گزارش ہے کہ وہ میری مدد کریں، مجھے یہاں لوگ بہت تنگ کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی میری گزارش کو سنیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے ان کے کولڈرنک کارنر سے خود بھی کولڈرنک پی اور اپنے ساتھ موجود وزراء کو بھی پلائی، اس کے بعد سوال کیا کہ اب آپ بتائیں کون ہے جو آپ کو تنگ کرتا ہے، میں وزیرِِاعلٰی سندھ ہوں۔ جس پر نابینا شخص نے بتایا کہ:” میں نابینا ہوں اور کولڈرنک بیچتا ہوں، لیکن پولیس اور انتظامیہ مجھے تنگ کرتی ہے، میری آپ سے یہی اپیل ہے کہ خدارہ لوگوں کو سمجھائیں، \ان کو منع کریں، میں کسی کا حق نہیں چھین رہا ہوں، خود محنت کی روزی کما رہا ہوں، کیونکہ حلال رزق پر یقین رکھتا ہوں۔ ”وزیرِاعلی سندھ نے فوری طور پر اے ڈی سی، ایس ایس پی اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ایسٹ کو فون کیا اور بزرگ شخص کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں