مردانہ کمزوری ختم اعصابی کمزوری سے نجات

مردانہ کمزوری

کائنات نیوز! سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ایک سالمہ یا مالیکیول جو فشار خون (بلڈ پریشر) اور مردوں میں ایستادگی کے مسائل کو کنٹرول کرتا ہے دماغ پر زبردست اثرات کا حامل ہوسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف لیسٹر میں محققین کی ٹیم کا خیال ہے کہ نائٹرک آکسائڈ ہمارے سوچنے اور سننے کی قوت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنسدان کہتے ہیں

کہ یہ مطالعہ امکانی طور پر آدھے سر کے درد، میرگی اور نسیان یا بھولنے کی بیماری کے نئے علاج میں مددگار ہوسکتا ہے۔ مردانہ کمزوری کو دور کرنے یا ایستادگی کو بہتر بنانے میں نائٹرک آکسائڈ کے کردار کو اس وقت شہرت ملی جب یہ دریافت ہوا کہ ویاگرا کے استعمال سے اس کے اثرات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ خیال ہے کہ اس کے سالمے جسم کے خلیات کے باہمی رابطے میں مددگار ہوتے ہیں۔ اور یہ بات معلوم ہے کہ اس مرکب کی تیاری میں مدد دینے والے کیمیائی مادے دماغ میں زیادہ فعال ہوتے ہیں۔ محقق ایڈم ٹوزر کا کہنا ہے: ’سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو مالیکیول یا سالمہ جنسی عضو میں ایستادگی کا باعث ہوتا ہے اس کا دماغ میں کیا کام۔‘ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس تحقیق سے دماغی خلیات کے باہمی رابطوں کے پیچیدہ عمل کو سمجھنے میں مدد ملے گی جو آگے

چل کر ضعف کے نئے علاج کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔ سائنسدان اس بات کو جاننے کی کوشش کریں گے کہ نائٹرک آکسائڈ خلیات میں رابطے کے اس نظام کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں